July 9, 2024 9:35 AM

printer

اترپردیش میں، زیادہ تر ترائی خطے والے چھ اضلاع کے دو سو سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں

اترپردیش میں، زیادہ تر ترائی خطے والے چھ اضلاع کے دو سو سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالج آج بند کردیے گئے ہیں۔

NDRF اور SDRF کی ٹیموں اور PAC کی سیلاب سے متعلق بٹالین کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

پیلی بھیت میں پھنسے ہوئے لوگوں کوباہر نکالنے کے لیے فضائی فورس کو کام پر لگایا گیا ہے۔

دریا کے طاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش اور باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب آئے سیلاب سے پیلی بھیت، لکھیم پور، کُشی نگر، بلرام پور، شراوستی، اور گونڈا ضعلوں کے بہت سے گاؤں متاثر ہیں۔ شراوستی میں 44 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہیں، جبکہ سیلاب کی تباہی کے سبب لکھیم پورہ ضلعے میں تقریبا تیس ہزار افراد متاثر ہیں۔

اتراکھنڈ میں باندھوں سے پانی چھوڑے جانے کے سبب صورتحال ابتر ہوگئی ہے جبکہ ترائی خطے میں سبھی دریا طغیانی پر ہیں۔ جاری بچاؤ کارروئی کے علاوہ انتظامیہ نے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سیلاب چوکیاں قائم کی گئی ہیں اور کمیونٹی کچن چلائے جا رہے ہیں۔ کئی گاؤں زیر آب آگئے ہیں اور سیلاب کی وجہ سے ریل اور سڑک، نقل و حمل متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے دوران ریاست کے مشرقی حصوں میں بہت زور دار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں