ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 22, 2025 9:58 AM | Mahakumbh-UP Cabinet

printer

اترپردیش سرکار کی، خصوصی کابینہ میٹنگ آج پریاگ راج میں منعقد ہوگی۔

اترپردیش سرکار کی، خصوصی کابینہ میٹنگ آج پریاگ راج میں منعقد ہوگی۔ اترپردیش سرکار کے سبھی 54 وزیروں کو اِس میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِس سے پہلے یہ میٹنگ، میلہ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونا تھی، لیکن سنگم میں سنان کے لیے مہا کُمبھ میں آنے والے عقیدتمندوں کی، کسی طرح کی پریشانی سے بچنے کے لیے، میٹنگ کا مقام بدلا گیا ہے۔

V/C – Anand Kumar / Anupam

اِس کابینہ میٹنگ کی صدارت، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ یہ میٹنگ دوپہر کو، Arail علاقے میں Triveni Sankul کے مقام پر منعقد ہوگی۔ میٹنگ کے دوران امید ہے کہ کابینہ، ریاست کے لیے، بہت سی اہم تجویزوں اور اسکیموں کو منظوری دے۔ میٹنگ کے بعد وزراء موٹر بوٹس کے ذریعے Arail VIP گھاٹ سے سنگم جائیں گے۔ اِس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کابینہ ارکان، تریوینی سنگم پر رسوم ادا کریں گے اور سنان کریں گے۔ 2019 میں کُمبھ میلے کے دوران وزیر اعلیٰ نے اپنے وزیروں، اکھاڑہ پریشد کے صدر نریندر گِری اور دیگر سادھوؤں کے ساتھ تریوینی سنگم میں رسمی سنان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں