July 9, 2024 2:37 PM

printer

اترپردیش سرکار نے ہاتھرس بھگدڑ معاملے میں 6 اہلکاروں کو معطل کردیا

اترپردیش سرکار نے ہاتھرس بھگدڑ معاملے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بعد چھ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے آج اپنی رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ منتظمین کے ذریعے برتی گئی غفلت اس حادثے کا اہم سبب ہے۔ SIT کی رورٹ کی بنیاد پر ہاتھرس ضلع کے SDM، CO اور تحصیلدار سمیت چھ افراد کو معطل کردیا گیا ہے۔ آکاشوانی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ SIT نے مقامی انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ دو ممبروں والی SIT نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی سازش سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے لئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ تقریب کے منتظمین نے بھڑ کو منظم کرنے کے کوئی انتظام نہیں کئے تھے۔  SIT نے دو، تین اور پانچ جولائی کو جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا اور تقریباً 125 افراد سے بات چیت کی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں