اترپردیش سرکار نے کَل سے پریاگ راج کے مہاکنبھ علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح بند کردی ہے۔ یہ فیصلہ 29 جنوری کو مَونی اماوسیہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کی، بلارُوکاٹ آمد ورفت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ بھیڑ پر نظر رکھنے کیلئے مربوط کنٹرول اور کمان مرکز کو فعال بنا دیا گیا ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سنگم پر لوگ گنجائش سے زیادہ یکجا نہ ہوں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں فوری کارروائی کرنے والی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ میلے میں بڑی تعداد میں عقیدتمند آئے ہوئے ہیں۔ اگرچہ مَونی اماوسیہ میں ابھی کچھ وقت ہے۔پچھلے دو دن میں سنگم پر ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اسنان کیا۔ اترپردیش سرکار کا اندازہے کہ مَونی اماوسیہ میں تقریباً آٹھ سے دس کروڑ لوگ اسنان کریں گے۔
Site Admin | January 26, 2025 9:39 PM
اترپردیش سرکار نے کَل سے پریاگ راج کے مہاکنبھ علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح بند کردی ہے
