ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 2, 2025 9:35 PM

printer

اترپردیش سرکار نے، کَل تیسرے امرت سنان کے پیش نظر، پریاگ راج میں مہاکنبھ کے دوران حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا ہے

اترپردیش حکومت نے کل بسنت پنچمی کے موقع پر پریاگ راج میں امرت اسنان کے موقع پر عقیدتمندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو نقائص سے پوری طرح پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ نیم فوجی دستوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ مہا کمبھ کے علاقے کو عقیدتمندوں کی سہولت اور آسانی کیلئے No VIP زون قرار دیا گیا ہے۔
سبھی کی توجہ کا مرکز اکھاڑوں کی روایتی شوبھا یاترا کل، امرت اسنان جلوس کی قیادت کرے گی اور پوتر ندیوں میں ڈبکی لگانے کی رسم انجام دے گی۔ مہاکمبھ میلہ، 13 سے شروع ہوا ہے، جو 26 فروری کو مہا شیو راتری تک جاری رہے گا۔ اب تک سنگم میں قریب 35 کروڑ عقیدتمند پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات محض جغرافیائی و سیاسی نہیں بلکہ یہ ہزاروں سال دیرینہ ہیں۔
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شری سناتن دھرم آلَیَم کے مہا Kumbabhishegam کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا، ثقافت، تہذیبی رشتوں اور روحانیت کے وسیلے سے ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب کبھی کوئی بھارتی، Prambanan جیسے مندر جاتا ہے تو اُسے کاشی اور کیدارناتھ کی یاد آتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں