ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 10:35 AM | Mahakumbh Overall

printer

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں پورے مہاکمبھ علاقے میں گاڑیوں پر پوری طرح پابندی لگادی ہے۔

اترپردیش حکومت نے پریاگ راج میں پورے مہاکمبھ علاقے میں گاڑیوں پر پوری طرح پابندی لگادی ہے۔ 29 جنوری کو مونی اماوسیہ کے موقع پر لوگوں کی متوقع بڑی تعداد کے بلا رکاوٹ آنے جانے کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنٹرول اور کمان سے متعلق مربوط مرکز، لوگوں کی بڑی بھیڑپر نظر رکھنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سنگم کے مقام پر بہت زیادہ تعداد میں لوگ اکٹھا نہ ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاکمبھ میلے میں شرکت کے لیے آج اترپردیش میں پریاگ راج کا دورہ کریں گے۔ جناب شاہ گنگا، جمنا اور سرسوَتی دریاؤں کے ملنے کے مقام تِروینی سنگم کے پوِتر پانی میں اسنان کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیر داخلہ، Puri کے شنکرا چاریہ  اور دُوارکا کے شنکراچاریہ سمیت کئی سنتوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

پریاگ راج میں مہا کمبھ مختلف پہل قدمیوں اور تقریبات کی شکل میں خواتین کو اور زیادہبااختیار بنائے جانے کو فروغ دینے کا اہم مرکز بن گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مختلف تنظیموں اور NGOs نے خواتین کو اُن کی مصنوعات کی نمائش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

ایک رپورٹ

V/C Aman Dipendra

مہا کمبھ میں لوگوں کی بڑی بھیڑ، صرف عقیدے کا ہی ایک جشن نہیں ہے بلکہ یہ سماجی تبدیلی کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم ہے۔ خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے مقصد کے تحت مختلف پویلینس قائم کیے گئے ہیں، تاکہ خواتین کے حقوق کی وکالت کی جا سکے۔

خواتین کے قومی کمیشن نے خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق، قوانین کے بارے میں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ایک پویلین قائم کیا ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے NCW کی شیوانگی شُکلا نے کہا کہ مذکورہ کمیشن، خواتین کے حقوق کے بارے میں بیداری پھیلا رہا ہے اور قانونی صلاح فراہم کر رہا ہے۔

مقامی اور دیہی علاقوں کی خواتین نے روایتی دستکاری، ٹیکسٹائلس اور نامیاتی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مہا کمبھ میں اسٹالس قائم کیے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم، اقتصادی طور پر خود مختار اور خود کفیل بنانے کے لیے موقعے فراہم کرتے ہوئے خواتین کو بھی بااختیار بنا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں