ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اترپردیش حکومت مہا کُمبھ میلہ 2025 کو اسپین کے  بین الاقوامی سیاحتی میلے میں فروغ دے گی۔

اترپردیش حکومت مہا کُمبھ میلہ 2025 کو اسپین کے  بین الاقوامی سیاحتی میلے میں فروغ دے گی۔ روحانی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مہا کُمبھ میلے کو انسانیت کے ایک ثقافتی ورثے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اترپردیش کے سیاحتی محکمے نے عالمی سطح پر مہا کُمبھ میلے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے ذریعہ Madrid کے بین الاقوامی سیاحتی میلے میں مہا کُمبھ کی زیادہ سے زیادہ نمائش کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس اہم تقریب کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر میں لوگوں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے۔ ساتھ ہی دیگر متنوع ثقافتی پیشکشوں کی بھی نمائش کی جائے گی، جس میں اترپردیش پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سیاحتی میلے میں تھیم پر مبنی شاندار پویلین ہوں گے، جس میں مہا کُمبھ 2025 اور اترپردیش کے مالامال ثقافتی ورثے پر توجہ مرکوز کی جائی گی۔ سیاحت کے شعبہ کے مختلف نمائندوں کے ساتھ بھی روابط قائم کیے جائیں گے، جن میں میزبان ملک اور پڑوسی خطوں کے Tour Operators بھی شامل ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں