مرکز نے اترپردیش اور مدھیہ پردیش دونوں سے زور دے کر کہاہے کہ وہ زمین کو قبضے میں لینے کے کام میں تیزی لائیں اور Ken Betwa Link Project سے متعلق سبھی زیرالتوا تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کو تیزی سے مکمل کریں۔
دریاؤں کو باہم مربوط کرنے والے اِس پروجیکٹ میں مدھیہ پردیش کے Ken دریا سے، اترپردیش کے Betwa دریا تک اضافی پانی کو لے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ بندیل کھنڈ خطے میں آب پاشی کی جاسکے۔
کَل نئی دلّی میں Ken Betwa Link Project اتھارٹی کی رہبر کمیٹی کی چھٹی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی قیادت آبی وسائل کے محکمے، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری دیواشیش مکھرجی نے کی۔