ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 27, 2024 9:50 PM

printer

اترپردیش، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں سب سے آگے ہے۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر شروع کی گئی ہے۔

اترپردیش، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم میں سب سے آگے ہے۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر شروع کی گئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اِس کی اطلاع دیتے ہوئے جنگلات اور ماحولیات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ ملک بھر میں اِس مہم کے تحت 80 کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔ اِن میں سے تقریباً 26 کروڑ 50 صرف اترپردیش میں لگائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اِس پر احسان مندی کا اظہار کیا ہے اور سبھی کو مبارکباد دی ہے۔ اِس سے پہلے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ’درخت لگائیں، درخت بچائیں عوامی مہم 2024‘ کے تحت 20 جولائی کو ایک ہی دن میں 36 کروڑ 51 لاکھ پودے لگائے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں