ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 3:06 PM

printer

اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے

اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ نافذ ہورہا ہے۔ اِس طرح کا قانون نافذ کرنے والی اتراکھنڈ پہلی ریاست ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ ضابطوں کی منظوری اور باضابطہ تربیت سمیت سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ یکساں سول کوڈ کا مقصد سبھی شہریوں کے لیے برابر کے حقوق کو یقینی بناتے ہوئے ذاتی سول قوانین کو معقول بنانا ہے۔ جناب دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے تحت پرسنل سول معاملات سے متعلق سبھی قوانین میں یکسانیت لانے کی کوشش کی گئی ہے، جن میں ذات، مذہب اور مرد و عورت کی بنیاد پر تفریق کی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں