July 10, 2024 10:02 PM

printer

اتراکھنڈ کے چَمولی ضلع میں مٹّی کے تودے کھسکنے کے سبب بدری ناتھ یاترا لگاتار دوسرے دن متاثر رہی

اترپردیش میں دریا کے طاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہو رہی بارش اور ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے لکھیم پور، کُشی نگر، بلرام پور، شراوستی اور گونڈا اضلاع کے علاوہ پیلی بھیت کے کچھ گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔   پیلی بھیت اور لکھیم پور اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں ریل اور سڑک رابطے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

اسی دوران سرکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اُن کسانوں کو، جن کی زرعی زمینوں کو سیلاب کے کٹاؤ سے نقصان پہنچا ہے، پٹّے پر زمین دے گی۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج سیلاب سے متاثرہ اضلاع پیلی بھیت اور لکھیم پور کھیری کا فضائی معائنہ کیا اور بچاؤ اور راحت رسانی کی کارروائی کا جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ دریاؤں کے بہاؤ کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ اب وہ کم نشیبی رہ گئے ہیں۔ انھوں نے دونوں اضلاع کے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

اتراکھنڈ میں بدری ناتھ یاترا میں آج دوسرے دن بھی رخنہ پڑا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ بدری ناتھ  قومی شاہراہ چمولی ضلعے کے دو مقامات پر بند ہے۔

اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں بدری ناتھ قومی شاہراہ پر پاتال گنگا لانگسی زیرِ زمین سرنگ کے قریب بڑے پیمانے پر تودے کھسکنے کے بعد ٹریفک پوری طرح معطل ہے۔

اس سے پہلے کل صبح جوشی مَٹھ کے قریب تودے کھسکنے کی وجہ سے بدری ناتھ قومی شاہراہ بند رہی جس کے بعد    بدری ناتھ یاترا معطل رہی۔

پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کو محفوظ مقامات پر روکا جا رہا ہے۔ اس دوران محکمہئ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں