اتراکھنڈ کے رُودر پریاگ ضلعے میں کیدارناتھ دھام کے کپاٹ آج صبح موسم سرما کیلئے بند کردیئے گئے۔ کیدار ناتھ دھام 12 جیوتر لنگوں میں سے ایک ہے۔ اِس موقع پر مندر کو تقریباً 10 کوئنٹل پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اِس سیزن میں 15 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے کیدارناتھ دھام میں درشن کئے۔
اِدھر ُاتر کاشی میں یمنوتری دھام کے دروازے بھی آج موسمِ سرما کیلئے بند کردیئے گئے۔ وہاں اِس سال سات لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے درشن کئے۔ x