July 21, 2024 3:01 PM

printer

اتراکھنڈ کے رُدر پریاگ ضلعے میں کیدارناتھ یاترا کے راستے پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے تین یاتریوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوئے

اتراکھنڈ کے رُدر پریاگ ضلعے میں آج صبح کیدارناتھ یاترا کے راستے پر Chidwasa کے نزدیک چٹانوں کے ٹکڑے گرنے سے تین یاتریوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں دو مہاراشٹر کے اور ایک مقامی باشندہ تھا۔ سبھی عقیدتمند گوری کُنڈ سے کیدارناتھ جارہے تھے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ NDRF، SDRF اور مقامی پولیس نے فوراً ہی بچاؤ کارروائی شروع کردی۔ گجرات اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے زخمی افراد کو علاج کیلئے رُدر پریاگ میں گوری کُنڈ PHC اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور یہ ہدایت دی ہے کہ زخمیوں کو تیزی کے ساتھ طبی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جائے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں