ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 4, 2024 2:55 PM

printer

اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلعے میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے کم از کم 36 افراد کی موت ہوگئی

اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلعے میں آج صبح ایک بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے 36 مسافروں کی موت ہوگئی، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جائے حادثہ پر بچاؤ اور امدادی کارروائی زوروشور سے جاری ہے۔ یہ بس Gaulikhal علاقے سے رام نگر جارہی تھی اور اِس میں 51 مسافر سوار تھے۔SDRF، NDRF، پولیس اور مقامی حکام امدادی کارروائی میں لگے ہوئے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیراعظم نریندر مودی اور اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اِس حادثے میں لوگوں کی موت ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اِس حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کیلئے وزیراعظم کے امدادی فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مرنے والوں کے کنبوں کیلئے 4-4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا حکم دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ایک-ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کماؤں ڈویژن کے کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ اِس حادثے کی انکوائری مجسٹریٹ سے کرائی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں