ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 20, 2025 2:42 PM

printer

اتراکھنڈ کی کابینہ نے یکساں سول کوڈ کو منظوری دے دی ہے

اتراکھنڈ کی ریاستی کابینہ نے یکساں سول کوڈ سے متعلق ضابطوں کو منظوری دے دی ہے جس سے ریاست میں اس کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ امید ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے ایک نظیر بنے گا جس سے حکمرانی اور سماجی اصلاح کی جانب ریاست کے سرگرم طریقہئ کار کی عکاسی ہوتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے UCC سے متعلق اپنی پراُمیدی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کی جانب سے یکساں سول کوڈ کو اختیار کیا جانا ملک کے بقیہ حصے کے لیے باعث تحریک  بنے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں