اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کَل سے دہرہ دون میں شروع ہو رہا ہے۔ اِس اجلاس سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آئندہ اجلاس کے پیش نظر، بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے ساتھ ایک کُل جماعتی میٹنگ آج دہرہ دون میں اسمبلی کی اسپیکر ریتو کھنڈوری بھوشن کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، بجٹ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے دن 18 فروری کو گورنر کا خطاب ہوگا اور بجٹ 20 فروری کو دوپہر ساڑھے 12بجے پیش کیا جائے گا۔
Site Admin | February 17, 2025 9:53 PM
اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کَل سے دہرہ دون میں شروع ہو رہا ہے
