اتراکھنڈ میں 28 جنوری سے 14 فروری 2025 کے دوران 38 ویں قومی کھیلوں کا انعقاد ہوگا۔ قومی کھیلوں کے مکمل پروگرام کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی 25 اکتوبر کو ہونے والی جنرل اسمبلی میٹنگ کے دوران جاری کیا جائے گا۔ قومی کھیلوں کے علاوہ، اتراکھنڈ سرمائی قومی کھیلوں کی بھی میزبانی کرے گا۔ حال ہی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے نئی دلّی میں بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اتراکھنڈ 38 ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ یہ ایک عظیم الشان انعقاد ہوگا۔ جناب دھامی نے ملک بھر سے آنے والے ایتھلیٹس اور مہمانوں کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے اتراکھنڈ کے عزم کو بھی دوہرایا۔ x
Site Admin | October 9, 2024 10:04 PM