ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 31, 2025 11:32 AM

printer

اتراکھنڈ میں گنگوتری اور یمنوتری دھام کے کپاٹ اِس سال 30 اپریل کو کھولے جائیں گے۔

اتراکھنڈ میں گنگوتری دھام کے کپاٹ اِس سال 30 اپریل کو صبح ساڑھے دس بجے Akshaya Tritiya کے موقع پر کھولے جائیں گے۔ ماں گنگا کی سرمائی قیام گاہ مُکھوا میں شری گنگوتری ٹیمپل کمیٹی کی ایک میٹنگ میں اس ضمن میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ شری یمنوتری دھام کے کپاٹ بھی اسی دن کھولے جائیں گے۔ یمنوتری دھام کے کپاٹ کو کھولے جانے کے وقت کا اعلان 3 اپریل کو Yamuna جینتی کے موقع پر یمنوتری ٹیمپل کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔

شری بدری ناتھ، کیدارناتھ، ٹیمپل کمیٹی کے میڈیا انچارج ڈاکٹر ہریش گوڈ نے بتایا کہ شری بدری ناتھ اور شری کیدارناتھ دھاموں کے کپاٹ کے کھولے جانے کی تاریخ اور وقت کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

شری بدری ناتھ کے دھام کے کپاٹ چار مئی کو صبح چھ بجے جبکہ شری کیدارناتھ کے دھام کے کپاٹ دو مئی کو صبح ساتھ بجے کھولے جائیں گے۔ یمنوتری، گنگوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ اتراکھنڈ میں چار بلند بالا پہاڑیوں پر واقع دھام ہیں۔ یہ دھام ہر سال تقریباً چھ مہینے کے لیے بند کردیے جاتے ہیں اور عام طور پر اپریل یا مئی کے دوران گرمیوں میں کھولے جاتے ہیں۔ عام طور پر انھیں اکتوبر یا نومبرمیں بند کردیا جاتا ہے۔ مقدس یاتری یمنوتری سے گنگوتری اور کیدارناتھ کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور آخر میں بدری ناتھ تک پہنچتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں