اتراکھنڈ میں یاترا کے راستے پر چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے کیدار ناتھ یاترا عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ اِدھر وہاں پھنسے ہوئے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کو بچاکر باہر نکال لیا گیا ہے۔ SDRF، NDRF، پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مربوط کوششوں کی بدولت ایسا ممکن ہوسکا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور اِن علاقوں کا دورہ کرکے امدادی کیمپوں میں مختلف طرح کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ ریاست میں بدھ کی رات کو موسلادھار بارش ہونے سے سڑکوں، پُلوں، بجلی اور پانی کی لائنوں اور زرعی آراضی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اِدھر وزیراعظم نریندر مودی تیز بارش سے پیدا صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ کی درخواست پر وزیراعظم کے دفتر نے بھرپور مدد کا یقین دلایا ہے۔
Site Admin | August 2, 2024 2:53 PM