اتراکھنڈ میں کل شام سے رُک رک کر برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش کے سبب سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔بدری ناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری، یمنوتری،ہیمکنڈ صاحب، اولی اور ریاست کے دیگر بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ برفباری اور بارش کے سبب درجہ حرارت کافی نیچے آگیا ہے۔ اِس کے علاوہ بارش کی وجہ سے شہری علاقوں میں آلودگی سے کچھ راحت بھی ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سڑکوں سے برف کو ہٹانے کیلئے سبھی انتظامات کئے ہیں۔ اِس دوران ریاست میں سردی میں اضافے کے پیش نظر راجدھانی دہرہ دون میں سبھی اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں 28 دسمبر سے چار جنوری تک چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Site Admin | December 28, 2024 9:19 PM