اتراکھنڈ میں معتدل سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آرہے ہیں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تمام ضلع مجسٹریٹ کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ آبادی والے علاقوں یا سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے کی صورت میں اُس کی نکاسی کو یقینی بنایاجاسکے۔ x
محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز کے دوران گجرات میں وسیع پیمانے پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے چھ ساحلی ضلعوں کیلئے ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ سیلاب سے متاثر سوراشٹر خطے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارش ہوئی ہے۔