ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 7, 2024 9:37 AM

printer

اتراکھنڈ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی وجہ سے  چار دھام یاترا عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے

بھارتی محکمہئ موسمیات نے آج کیلئے اتراکھنڈ،ہماچل پردیش، اترپردیش، پنجاب، مشرقی راجستھان، اروناچل، آسام، میگھالیہ، مدھیہ مہاراشٹر اور جنوبی اندرونی کرناٹک کے دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

توقع ہے کہ کَل سے بدھ کے روز تک اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش، مشرقی اور مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں شدید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، میزوم، تریپورہ اور بہار کے  دور دراز کے علاقوں میں بھی دس جولائی تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ساحلی کرناٹک میں نو جولائی تک شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اِس دوران دلّی میں درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور کَل کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں