October 18, 2024 9:41 PM

printer

اتراکھنڈ میں شترو گھن سنگھ کی چیئرمین شپ کے تحت تشکیل دی گئی یونیفارم سول کوڈ کے ضابطوں اور نفاذ سے متعلق کمیٹی نے آج سکریٹریٹ میں اس ڈرافٹ مسودے کو وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی کو سونپ دیا ہے۔

اتراکھنڈ میں شترو گھن سنگھ کی چیئرمین شپ کے تحت تشکیل دی گئی یونیفارم سول کوڈ کے ضابطوں اور نفاذ سے متعلق کمیٹی نے آج سکریٹریٹ میں اس ڈرافٹ مسودے کو وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی کو سونپ دیا ہے۔
اتراکھنڈ حکومت جلد ہی UCC قانون نافذ کرنے کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے۔ UCC کے ضابطوں اور نفاذ سے متعلق کمیٹی نے آج ریاست کی راجدھانی میں وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی کو ڈرافٹ مسودہ سونپ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد UCC کے نفاذ کیلئے تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے UCC ضابطوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں، جو چار حصوں میں ہیں۔ اِس میں شادی اور طلاق کے رجسٹریشن، بغیر شادی کے تعلقات قائم کرنا، پیدائش اور موت کا رجسٹریشن اور جانشینوں سے متعلق ضابطوں کا ذکر ہے۔ انہوں نے عوام کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے ایک موبائل ایپ تشکیل دیئے جانے پر زور دیا تاکہ UCC سے متعلق معاملات پر رہنمائی حاصل کی جاسکے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس رنجنا پرساد دیسائی کی سربراہی میں ریاستی حکومت نے UCC کمیٹی قائم کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں