September 10, 2024 3:51 PM

printer

اتراکھنڈ میں سونپریاگ کے قریب کیدارناتھ قومی شاہراہ پر شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے کھسکنے کے حادثے میں پانچ یاتریوں کی موت ہوگئی ہے۔

اتراکھنڈ میں کَل شام رُدرپریاگ ضلعے میں کیدارناتھ قومی شاہراہ پر Sonprayag کے قریب شدید بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے کھسکنے سے پانچ یاتریوں کی موت ہوگئی، جبکہ تین لوگ زخمی ہوگئے۔ اِس حادثے کے بعد NDRF، SDRF اور مقامی پولیس نے تیزی سے راحت اور بچاؤ کی مشترکہ کارروائی شروع کی اور تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تین یاتری زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں PHC سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے متاثرین میں تین کا تعلق مدھیہ پردیش سے، جبکہ ایک گجرات اور ایک نیپال سے ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اِس حادثے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسی دوران Sonprayag کے قریب مٹی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ سڑک کو پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کیلئے صاف کردیا گیا ہے، جو یاتری کَل دیر رات سے Gaurikund کی طرف پھنسے ہوئے تھے، انہیں بحفاظت Sonprayag پہنچایا جارہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں