اتراکھنڈ میں سخت سیکیورٹی بندوبست کے دوران آج صبح آٹھ بجے سے 100 میونسپل اداروں کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، جو شام پانچ بجے ختم ہوگی۔ ریاستی انتخابی کمشنر سشیل کمارنے بتایا ہے کہ 30 لاکھ 29 ہزار ووٹروں کے لیے ایک ہزار 515 پولنگ مراکز اور تین ہزار 394 بوتھ قائم کیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ ووٹنگ کے عمل کو پُرامن بنانے کے لیے سیکیورٹی کا پختہ بندوبست کیا گیا ہے۔
Site Admin | January 23, 2025 10:38 AM | Uttarkhand Elections