ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 25, 2024 10:29 PM

printer

اتراکھنڈ میں ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کے گہری کھائی میں گرجانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی

اتراکھنڈ کے نینی تال ضلعے کے بھیم تال میں ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس کے گہری کھائی میں گرجانے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ بس 28 مسافروں کو لے کر پتھورا گڑھ سے ہلدوانی جا رہی تھی۔ زخمی ہونے والے 24 مسافروں کو ہلدوانی کے سشیلا تیواری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے مقام پر بچاؤ اور راحت کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے حادثہ پر گہرے دکھ اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار  کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں