اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام اور یاترا روٹ پر پھنسے ہوئے عقیدتمندوں کو نکالنے کیلئے آج دوسرے دن بھی امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری رہیں۔ اب تک چھ ہزار سے زیادہ عقیدتمندوں کو بحفاطت بچالیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش میں پچھلے دو دنوں کے دوران ہونے والی مانسون کی تیز بارش اور بادَل پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے لاپتہ لوگوں کی تلاش کیلئے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ کُلّو، منڈی اور شملہ اضلاع میں بادَل پھٹنے کے واقعات میں اب تک 6 لوگوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ 47 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔
Site Admin | August 2, 2024 10:00 PM