اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سوِل کوڈ UCC نافذ ہو رہا ہے۔ اِس طرح، اِس قانون پر عمل درآمد کا، یہ پہلا مرحلہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کہا ہے کہ اِس کی منظوری، اور افسروں کی تربیت سمیت، سبھی تیاریاں مکمل ہیں۔ UCC کا مقصد، ذاتی سوِل قوانین کی معیار کاری کر کے، سبھی شہریوں کے لیے، برابر کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔ جناب دھامی نے کہا کہ UCC، اُن سبھی قوانین میں یکسانیت لانے کی ایک کوشش ہے، جن کا تعلق ایسے ذاتی سوِل معاملوں سے ہے، جن میں ذات پات، مذہب اور صنف کی بنیاد پر تفریق پائی جاتی ہے۔
UCC پر عمل درآمد، اتراکھنڈ میں 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کا، BJP کا ایک اہم وعدہ تھا، جس کی بنیاد پر پارٹی، لگاتار دوسری مدّت کے لیے اقتدار میں آئی تھی۔
ریاستی کابینہ نے UCC پر، عمل درآمد کے لیے، ضابطوں اور اصولوں کو حال ہی میں منظوری دی تھی اور وزیر اعلیٰ کو اختیار دیا تھا کہ وہ اس کے لیے کوئی تاریخ مقرر کریں۔
UCC میں، درجِ فہرست قبائل کو چھوڑ کر، ریاست کے سبھی شہریوں کے لیے، مذہب سے قطع نظر، شادی بیاہ، طلاق، جانشینی اور وراثت کے سلسلے میں، یکساں اور برابری پر مبنی ضابطے مقرر کیے گئے ہیں۔
یکساں سوِل کوڈ میں سبھی شادیوں اور Live-in تعلقات کا رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔×