اتراکھنڈ میں، مشترکہ سول کوڈ UCC سے متعلق کمیٹی نے کل قواعد اور ضوابط سے متعلق اپنی حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی کو پیش کردی۔ شتروگھن سنگھ کی سربراہی میں یہ کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ ان قواعد اور ضوابط کے چار جزو ہیں۔ ان میں شادی اور طلاق، شادی کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے اندراج سے متعلق طریقہ کار، پیدائش اور موت سے متعلق اندراج اور جانشینی کا رجسٹریشن اور طریقہ کار شامل ہے۔ x
Site Admin | October 19, 2024 3:41 PM