ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 10:07 AM | Uttarkhand Land

printer

اتراکھنڈ میں، حکام نے اطلاع دی ہے کہ ریاستی کابینہ نے لوگوں کی جانب سے بے تحاشہ زمین کی خریداری کی  روک تھام کے لیے سخت آراضی قانون کو منظوری دے دی ہے۔

اتراکھنڈ میں، حکام نے اطلاع دی ہے کہ ریاستی کابینہ نے لوگوں کی جانب سے بے تحاشہ زمین کی خریداری کی  روک تھام کے لیے سخت آراضی قانون کو منظوری دے دی ہے۔ کابینی فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ کابینہ نے لوگوں کے دیرینہ مطالبے اُن کے جذبات کا پوری طرح احترام کرتے ہوئے سخت آراضی قانون کو منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ ریاست کے وسائل، ثقافتی ورثے اور شہریوں کے حقوق کاتحفظ کرے گا۔ ساتھ ہی یہ ریاست کے اصل تشخص کو برقرار رکھنے میں اہل رول ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت، عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے اور وہ اُن کے اعتماد کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچنے دے گی۔

اِس سے پہلے وزیراعلیٰ دھامی نے گذشتہ سال ستمبر میں سخت آراضی قانون لانے سے متعلق اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں