بھارتی موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ اور شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں آج اور کل کیلئے بہت شدید بارش کے تناظر میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ تین سے چار دنوں کے دوران جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
آئندہ دو سے تین دنوں میں مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال مشرقی حصے میں انتہائی شدید بارش کا قوی امکان ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دن میں گجرات، مہاراشٹر اور ساحلی کرناٹک میں بھی بہت شدید بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔