اتراکھنڈ اسمبلی نے، اترپردیش زمینداری کے خاتمے اور زمین کے بندوبست سے متعلق قانون 1950 میں ترمیم کے بل کو منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری صوتی ووٹ سے دی گئی۔ ترمیم کا مقصد ریاست میں، زمین کے، بغیر حساب کتاب والے لین دین کو ضابطے کے تحت لانا ہے۔ اِس بل کو کل شام اسمبلی میں وسیع بحث مباحثے کے بعد منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے اِس بل کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی ہے کہ یہ، زمین مافیہ کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم اصلاح ہے۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ ماضی میں، اسپتال، صنعتیں اور تعلیمی ادارے قائم کرنے کے بہانے سے، بڑے پیمانے پر زمینیں جاری کی گئی ہیں، لیکن اِن کا دیگر مقاصد کے لیے غلط استعمال کیا گیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اُن کی حکومت زمین کے وسیلے کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اختراعی انداز میں اِن سے فائدہ حاصل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔