اتراکھنڈ آج اپنا 25 واں یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب دھنکھڑ نے کہا کہ اتراکھنڈ قدرتی خوبصورتی اور روحانی ورثے کی نعمتوں سے مالا مال ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ قدرتی خوبصورتی سے بھر پور یہ ریاست مزید ترقی اور کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوتی رہے گی۔وزیراعظم نریندر مودی نے غیرمعمولی ترقی کیلئے اتراکھنڈ کی ستائش کی ہے۔ آج اتراکھنڈ کے قیام کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر ورچوئل طریقے پر ملک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اگلے 25 سال کے دوران وِکست بھارت کیلئے، وِکست اتراکھنڈ کے عزم کو پورا کرے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
Site Admin | November 9, 2024 9:42 PM