August 1, 2024 10:04 AM

printer

اتراکھنڈمیں بارش سے وابستہ واقعات میں چھ افراد کی جان گئی ہے۔

اتراکھنڈ میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارش سے مٹی کے تودے کھسکنے اور پانی بھرنے کے واقعات پیش آئے ہیں اور ریاست کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں چھ افراد کی جان گئی ہے۔ Tehri  ضلعے کے Bhilangana بلاک میں شدید بارش سے مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ہری دوار ضلعے کے رُڑکی تحصیل میں چھت گرنے کے ایک واقعے میں، دو بچوں کی موت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھیم بھالی کے مقام پر کیدارناتھ یاترا کے 25 میٹر کے راستے کو جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے 200 عقیدتمندوں کو احتیاط کے طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کل رات سے شدید بارش کے سبب بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ موسمیات کے محکمے کی طرف سے الرٹ کے تناظر میں ہری دوار اور رشی کیش میں سبھی مرکزوں پر چار دھام یاترا کے رجسٹریشن کا عمل آج روک دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں