ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 27, 2025 10:07 AM | Sports Round Up

printer

اب کھیلوں کی دنیا کی مزید خبروں کی طرف رخ کرتے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ماسٹر 2025 کے آٹھویں راؤنڈ میں کَل آر پرگنا نندھا اور ڈی گوکیش کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔

اب کھیلوں کی دنیا کی مزید خبروں کی طرف رخ کرتے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ماسٹر 2025 کے آٹھویں راؤنڈ میں کَل آر پرگنا نندھا اور ڈی گوکیش کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ ایک اور مقابلے میں بھارت کے-ارجن اریگاسی کا مقابلہ بھی سربیا کے Alexey Sarana کے ساتھ ڈرا پر ختم ہوا۔

آسٹریلین اوپن ٹینس میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اٹلی کے Jannik Sinner نے کل میلبرن میں فائنل میں Alexander Zverev کو ہرا کر مردوں کے سنگلس کا خطاب جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ آندرے اگاسی، روجر فیڈرر اور نواک جوکووِچ کے ساتھ اُن کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں، جنہوں نے 21 ویں صدی میں لگاتار آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا ہو۔

انڈین سپر لیگ فٹبال میں کل ممبئی City FC نے 11 منٹ میں تین گول کر کے Mohammadan FC کو تین صفر سے ہرا دیا۔ آج موہن بگان سُپر Giant کا مقابلہ بنگلورو  FC سے کولکاتہ میں شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

آئی سی سی کے 19 سال سے کم عمر کے خواتین کے T20 عالمی کپ میں، بھارت کی ٹیم کل بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورس میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر محض 64 رن بنائے۔  بنگلہ دیش کی قیادت کرنے والی سُمیہ اختر نے 21 رن بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے ویشنوی شرما نے تین وکٹ حاصل کیے۔

بھارت نے Trisha کے 31 گیند پر 40 رن کی مدد سے جیت کے نشانے کو سات اعشاریہ ایک اوورس میں ہی حاصل کر لیا۔ کل بھارت سُپر Six کے اپنے آخری مقابلے میں اسکاٹلینڈ کا سامنا کرے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا T20 بین الاقوامی میچ کل راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت دو صفر سے آگے ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں