ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:33 AM | Mahakumbh Records

printer

اب خبریں مہاکمبھ سے: اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلے میں آج تقریباً 15 ہزار صفائی کارکن ایک ساتھ ملک سب سے بڑی صفائی مہم چلاکر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

اب خبریں مہاکمبھ سے: اترپردیش کے پریاگ راج میں جاری مہاکمبھ میلے میں آج تقریباً 15 ہزار صفائی کارکن ایک ساتھ ملک سب سے بڑی صفائی مہم چلاکر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ کل بھی مہاکمبھ میں دو عالمی ریکارڈ قائم ہوئے۔

پہلا کسی بھی تقریب میں 50 کروڑ سے زیادہ لوگوں کے راست طور پر حصہ لینے اور دوسرا دریا کی صفائی کی سب سے بڑی مہم شروع کرنے کا ریکارڈ کا آغاز ہوا۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C Adarsh / Abhishek

مہاکمبھ میلہ اتھارٹی میلے کے پورے علاقے میں ہمہ وقت 15 ہزار صفائی کارکنوں کی شمولیت کے ساتھ صفائی ستھرائی کی سب سے بڑی مہم کی شروعات کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو تقویت دینا اور مہاکمبھ کی بنیادی اقدار کو اجاگر کرنا ہے۔

مہاکمبھ میں اب تک 50 کروڑ 11 لاکھ سے زیادہ عقیدتمندوں نے تروینی سنگم پر پوتر ڈبکی لگائی ہے۔ اس میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت کسی بھی مذہبی، ثقافتی یا سماجی تقریب کے لیے انسانی تاریخی میں سب سے بڑے اجتماع کی عکاس ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں