اب تک 59 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند پریاگ راج میں مہا کمبھ کے تروینی سنگم پر پوتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔
پوری دنیا سے لاکھوں لوگ ہر روز اس عظیم الشان میلے میں شرکت کے لیے پریاگ راج پہنچ رہے ہیں۔
V/C Adarsh
سنت، عقیدتمند اور زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے یاتریوں کا مہاکمبھ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے پوتر ڈبکی لگائی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب سرما نے اسے ایک خوش نصیبی کا لمحہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس موقع کے لیے انتہائی شکرگزار ہیں۔
S/B Himanta Biswa Sarma
بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے بھی سنگم میں پوتر ڈبکی لگائی اور پوجا ارچنا کی۔ انھوں نے کہا کہ مہاکمبھ محض ایک مذہبی رسم نہیں ہے بلکہ سناتن ثقافت اور نفس کی پاکیزگی کا عمل ہے۔
اس دوران پوتر ڈبکی لگانے کے بعد مرکزی وزیر سی۔آر۔پاٹل نے بین الاقوامی سطح پر مہاکمبھ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ غیر ملکی باشندے بھی پوتر ڈبکی لگاکر اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
S/B C-R-Patil
ممتاز شخصیتوں میں آج مرکزی وزیر اور BJP کے قومی صدر جے پی نڈّا، سنگم میں پوتر ڈبکی لگائیں گے اور پوجا کریں گے۔ ان کے ہمراہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ہوں گے۔