ہریانہ میں خواتین کی اب تک کی پہلی کبڈی عالمی لیگ اگلے مہینے سے شروع ہوگی۔ اِس لیگ میں جس کا سرکاری نام Global Pravasi Women’s Kabaddi League (GPKL)ہے، 15 ملکوں کی خواتین ایتھلیٹس حصہ لیں گی۔ اِس مقابلے سے کبڈی کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے، اولمپک کھیلوں میں اِس کھیل کو شامل کرنے کی کوششوں کو تعاون فراہم کرنے اور 2036 اولمپکس کی میزبانی کرنے کی بھارت کی کوششوں کو جہت فراہم کرنے میں ایک قابل لحاظ پیشرفت کی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔ عالمی کبڈی کے ساتھ شراکت داری میں Holistic International Pravasi Sports Assocication (HIPSA) کے ذریعے منعقد کیے جانے والے لیگ کا آغاز ہریانہ میں ہوگا۔
اِس پہل کے لیے سہولت فراہم کرنے خاطر ہریانہ HIPSA اور ہریانہ حکومت کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ اِِس لیگ کا مقصد خواتین کبڈی کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔ GPKL میں انگلینڈ، پولینڈ، ارجنٹینا، کنیڈا اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اِن ملکوں کے ایتھلیٹس نے اِس میں حصہ لینے میں اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی کھیلوں کے سابق وزیر کِرن ریجیجو نے اولمپکس میں کبڈی کو شامل کیے جانے کی حمایت کی ہے۔