ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ خالد بن محمد بن زائد النہیان بھارت کے تین روزہ دورے پر آج شام نئی دلّی پہنچ گئے۔ ہوائی اڈّے پر اُن کا باقاعدہ استقبال، کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کیا۔ ولی عہد شہزادے کا، بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔وہ کَل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعاون کے بہت سے شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ ولی عہد شہزاد، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے اور مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے راج گھاٹ جائیں گے۔منگل کو شیخ نہیان، ایک تجارتی فورم میں شرکت کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے سرکردہ تاجر حصہ لیں گے۔حالیہ دنوں میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی شعبوں میں اہم شراکت داری میں استحکام پیدا ہوا ہے۔ اِن میں سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، کنیکٹی ویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت بھی شامل ہے۔ولی عہد شہزادے کے دورے سے بھارت-متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اعادہ ہوگا اور تازہ ابھرتے ہوئے میدانوں میں شراکت داری کے موقعے پیدا ہوں گے۔
Site Admin | September 8, 2024 9:46 PM