ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2024 10:16 AM

printer

ابوظبہی کے ولیعہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان آج سے بھارت کا تین دن کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زائد آل نہیان آج سے بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران ولیعہد شہزادہ نئی دلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

اس دورے کا مقصد بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلے قائم مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ شیخ خالد کے ہمراہ وزرا سینئر حکام کاروباری رہنما اور متحدہ عرب امارات کے ممتاز معاشی شراکت داری سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بھارت آئے گا۔

اپنے قیام کے دوران ولی عہد شہزادہ بھارت سینئر حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اِن مذاکرات میں اہم معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے، دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے آپسی فائدے کے لیے پہلے سے حاصل کیے گئے اہداف کے مواقع کا پتہ لگایا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کی میٹنگوں کے علاوہ    شیخ خالد بہت سی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے جو بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط معاشی اور ثقافتی رشتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

توقع ہے کہ ان مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔

یہ سفارتی مشن متحدہ عرب امارات اور بھارت کے تعلقات کی پیشرفت میں ایک بڑا اہم قدم ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری، تعمیری تعاون خصوصاً معاشی، پائیدار ترقی، سرمایہ کاری، تجارت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نمٹنے کے اقدامات کے لیے ایک بین الاقوامی مثال بن گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں