آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آج کہا ہے کہ اُن کی وزارت عوام کی بہبود کیلئے عہد بند ہے۔ گزشتہ 100 دنوں میں اپنی وزارت کی حصولیابیوں کے بارے میں نئی دلی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے جناب جادھو نے کہا کہ وزارت اور عالمی صحت تنظیم نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں تاکہ آیوش نظام کو عالمی حفظان صحت نظام سے مربوط کیا جاسکے۔
وزیر موصوف نے دُنیا بھر میں روایتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کی غرض سے دواؤں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں سے متعلق ویتنام کے ساتھ کی گئی مفاہمت کے ایک اقرار نامے کا ذکر کیا۔
اُنہوں نے ریسرچ، معلومات کے تبادلے اور آیورویدک طریقہ علاج کو فروغ دینے کیلئے آیوروید سے متعلق ملیشیا کے ساتھ کی گئی مفاہمت کے اقرار نامے کا بھی ذکر کیا۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ آیوش طریقہ علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی غرض سے حکومت ہر تحصیل کی سطح پر خصوصی میڈیکل اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمر رسیدہ لوگوں کی حفظان صحت سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے ملک بھر میں 14 ہزار 692 آیوش کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
جناب جادھو نے کہا کہ اُن کی وزارت نے آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت آیورویدک ؎Packages کو شامل کرنے کی غرض سے ایک جائزہ میٹنگ بلائی ہے تاکہ آیوش طریقہ علاج کو حفظان صحت کے اصل دھارے میں شامل کیا جاسکے۔
Site Admin | September 27, 2024 10:29 PM