آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادَھو نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برس میں آیوش کے دس نئے انسٹی ٹیوٹس کھولے جائیں گے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اُن کی وزارت، آیوروید کو ملک کے ہر کُنبے تک پہنچانے سے متعلق وزیر اعظم کی کوشش کو پورا کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔نئی دلّی میں کل آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جادَھو نے کہا کہ یوگ اور آیوروید کے تئیں مشاہدے میں عالمی سطح پر تبدیلی آئی ہے اور لوگ تیزی سے انھیں قبول کر رہے ہیں۔
Site Admin | August 31, 2024 9:34 PM
آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادَھو نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برس میں آیوش کے دس نئے انسٹی ٹیوٹس کھولے جائیں گے
