September 6, 2024 9:44 AM

printer

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش کیلئے National Exit Test (NExT) کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 2021-22 سے آگے کے Batch سے ہوگا

آیوش کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے آیوش کیلئے National Exit Test (NExT) کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق 2021-22 سے آگے کے Batch سے ہوگا۔  نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب جادھو نے کہا کہ اس سلسلے میں طلباء کی تشویش کا جائزہ لینے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی کہ ادویات سے متعلق بھارتی نظام کے قومی کمیشن اور ہومیوپیتھی ایکٹ سے متعلق قومی کمیشن کے تحت تعلیمی سال2021-22 میں، جن طلباء کا اندراج ہوا ہے، اُن پر NExT لاگو ہوگا۔

جے پور کے آیوروید کے قومی ادارے کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو شرما اس کمیٹی کے سربراہ تھے، جنہوں نے طلباء کے مشوروں کا جائزہ لیا اور وزارت کو سفارشات پیش کیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں