آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ اپنی خصوصی سیریز میں سال 2024 کی جھلکیاں پیش کر رہا ہے۔ آج ہم بات کر رہے ہیں، اسٹیل کی وزارت کے کچھ بنیادی اقدامات اور حصولیابیوں کی۔
V/C – Sumit Saha
حکومت نے، صنعتی ماحول کو اور زیادہ مستحکم بنانے کے لیے بہت سے فیصلہ کُن اقدام کیے ہیں۔ وزارت، ماحول کے لیے سازگار اسٹیل مشن کی تیاری کر رہی ہے۔ اندازہ ہے کہ اِس پر 15 ہزار کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ اِس مشن کا مقصد، کاربن اخراج کو کم کرنے اور پھر مکمل طور پر ختم کرنے کی جانب بڑھنے میں اسٹیل صنعت کی مدد کرنا ہے۔ ملک میں، اسٹیل مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے کے لیے، PLI اسکیم کے تحت کمپنیوں نے، 27 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر تک 17 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی، جس کے سبب روزگار کے 8 ہزار 600 سے زیادہ موقعے بھی پیدا ہوئے۔
وزارت نے، ملک میں خرچ ہونے والے اسٹیل کے لیے معیارات بھی طے کیے اور اُنہیں کوالٹی کنٹرول آرڈر میں شامل کیا۔