آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”سڑک پر حفاظت کو یقینی بنانے“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری محمود احمد اور ٹرانسپورٹ کے ماہر انل چھِکارا کے ساتھ کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔
صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر
اور
صفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار،
اِس کے علاوہ آپ اپنے سوالات
نو دو آٹھ نو – صفر نو چار صفر – چار چار
پر بھی وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں، یا ہیش ٹیگ Askair کے ساتھ X پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ x