July 8, 2024 10:11 AM

printer

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں  آج رات ساڑھے نو بجے ”ڈائریا روکو قومی مہم 2024“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں  براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”ڈائریا روکو قومی مہم 2024“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ یہ مذاکرہ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں ڈپٹی کمشنر اور بچوں کی صحت اور راشٹریہ بال سواستھیہ کاریہ کرم کی انچارج ڈاکٹر شوبھنا گپتا اور ایمس نئی دلّی سے وابستہ، پیٹ کے امراض کے پروفیسر ڈاکٹر گووند کے مکھاریا کے ساتھ کیا جائے گا۔

پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات  اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔

صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر اورصفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار،

آپ اپنے سوالات، ہیش ٹیگ Askair کے ذریعے ہمارے ٹوئیٹر ہینڈل @airnewsalerts پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

یہ براہ راست پروگرام ایف ایم گولڈ چینل اور اضافی میٹروں پر بھی سنا جاسکتا ہے۔ یہ پروگرام ہماری ویب سائٹ NEWS ON AIR DOT NIC DOT IN پر اور ہمارے یوٹیوب چینل NEWS ON AIR OFFICIAL پر بھی دستیاب ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں