وزیر اعظم مودی کے مقبول ترین ریڈیو پروگرام من کی بات نے آج 10 سال مکمل کرلیے۔ 2014 میں آج ہی کے دن جناب مودی نے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کیا تھا۔ اِس پروگرام کے 10 سال کے سفر میں وزیر اعظم نے اہم سماجی، ثقافتی، ماحولیاتی اور طرز عمل سے متعلق امور پر روشنی ڈالی، جس سے ملک بھر میں لوگوں پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ من کی بات وزیر اعظم اور ملک کے شہریوں کے درمیان بات چیت کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ پچھلے مہینے من کی بات کے نشریے میں جناب مودی نے کہا تھا کہ پروگرام کے 10 سال کے طویل سفر نے مختلف قسم کی ہار تیار کی ہے۔ اِس پروگرام کا ہر نشریہ نئی داستانوں، نئے ریکارڈز اور نئی شخصیات پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سماج میں جو کام بھی اجتماعیت کے جذبے سے ہوتا ہے، اُسے من کی بات کے ذریعہ پہچان ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ من کی بات کے سامعین اِس پروگرام کے اصل اینکر ہیں۔
Site Admin | October 3, 2024 2:21 PM