وزیرا عظم نریندر مودی نے سیاسی پس منظر سے تعلق نہ رکھنے والے کنبوں کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست میں شامل ہوں۔ آکاشوانی پر مَن کی بات کے اپنے پروگرام کے 116 ویں ایڈیشن میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگ شہری عام طور پر سائبر جرائم کا شکار ہوتے ہیں اور یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ انہیں سائبر دھوکہ دہی سے بچائے۔ وزیر اعظم نے اُن نوجوانوں کی مثال پیش کی، جو معاشرے کیلئے بے لوث کام کررہے ہیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
جناب مودی نے اعلان کیا کہ اگلے سال سوامی وویکانند کی 162ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دلّی میں ”وِکست بھارت Young لیڈرس ڈائیلاگ“ منعقد ہوگا۔ سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر، ملک ہر سال 12 جنوری کو نوجوانوں کا دن مناتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورے بھارت سے کروڑوں نوجوان ”وِکست بھارت Young لیڈرس ڈائیلاگ“ میں شرکت کریں گے۔
ڈائیلاگ کیلئے بھارت منڈپم میں گاؤوں، بلاکس، اضلاع اور ریاستوں سے اِس طرح کے دو ہزار نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے۔
اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے، 2014 تک بزرگوں کو لائف سرٹیفکیٹ داخل کرنے کیلئے بینکوں میں جانا پڑتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ DLC نے عوام کیلئے چیزیں آسان ہوگئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی کوششوں سے بڑی تعداد میں لوگ ڈیجیٹل طور پر لائف سرٹیفکیٹ حاصل کررہے ہیں اور یہ تعداد 80 لاکھ سے زیادہ تجاوز کرگئی ہے۔ اِن میں دو لاکھ سے زیادہ وہ بزرگ شہری ہیں، جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے۔
آج NCC کے دن کے موقع پر جناب مودی نے NCC میں کیڈٹ کے طور پر لڑکیوں کی بھرتی کی تعداد میں 25 فیصد سے 40 فیصد کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں تقریباً 14 لاکھ نوجوان NCC سے جڑے ہوئے تھے لیکن اب 2024 میں NCC میں اِن نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک آباد بھارتی شہری، بھارت کی ثقافت کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسے فروغ دے رہے ہیں۔ Guyana میں مِنی انڈیا کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ Guyana میں بھارتی نژاد لوگ ہر شعبے میں آج ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی قدیم بحری صلاحیت سے متعلق ثبوت کا تحفظ کرنے کیلئے ملک میں ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے آج یہ بات بھی مشترک کی کہ ”ایک پیڑ ماں کے نام مہم“ نے محض پانچ مہینے میں 100 کروڑ درخت لگانے کا اہم سنگِ میل طے کرلیا ہے۔x