آکاشوانی اور دور درشن 26 جنوری کو کرتویہ پتھ سے 76 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کو براہ راست نشر کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام نیٹ ورک اور WAVES OTT پلیٹ فارم پر پریڈ کا لائیو کوریج کیا جائے گا۔ کرتویہ پتھ پر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے جاجو نے لائیو کوریج کیلئے آکاشوانی اور دور درشن کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آکاشوانی اور دور درشن کی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی۔
پرسار بھارتی کے CEO گورو دیویدی نے کہا کہ اِس بار اعلیٰ معیار کی تصویر ریزولیشن کو یقینی بنانے کیلئے 4-Kکیمرے لگائے گئے ہیں، جو پہلے کے مقابلے آٹھ گنا بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریڈ کو WAVES OTT پلیٹ فارم پر نشر کیا جائے گا۔
Site Admin | January 24, 2025 9:45 PM
آکاشوانی اور دور درشن 26 جنوری کو کرتویہ پتھ سے 76 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کو براہ راست نشر کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں
