آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ، ہندی اور انگریزی میں براہ راست نشر ہونے والے اپنے فون اِن پروگرام، پبلک اسپیک میں آج رات ساڑھے نو بجے ”ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ“ کے موضوع پر ایک تفصیلی مذاکرہ نشر کرے گا۔ اس پروگرام میں پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود سے متعلق محکمے کے جوائنٹ سکریٹری Dhrubajyoti Sengupta اور دفاعی شعبے کے پنشن اکاؤنٹ سے متعلق جوائنٹ کنٹرولر جنرل Molly Sengupta بطور ماہر شرکت کریں گے۔
پروگرام کے دوران سامعین اِس موضوع پر اپنے سوالات اِن ٹیلی فون نمبرس پر پوچھ سکتے ہیں۔
صفر ایک ایک – دو تین، چار دو – ایک صفر، پانچ صفر
اور
صفر ایک ایک – دو تین، تین ایک، چار چار، چار چار،
اِس کے علاوہ آپ اپنے سوالات
نو دو آٹھ نو – صفر نو چار صفر – چار چار
پر بھی وہاٹس ایپ کرسکتے ہیں، یا ہیش ٹیگ Askair کے ساتھ X پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ x
Jyothi Surekha Gold
جیوتی سُریکھا نے لگزم برگ میں خواتین کے جی ٹی اوپن کمپاؤنڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے
تیراندازی میں Reigning ایشین گیمز چمپئن جیوتی سُریکھا Vennam نے لگزم برگ میں خواتین کے جی ٹی اوپن کمپاؤنڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ لگزم برگ میں پہلی بار جی ٹی اوپن میں کھیلتے ہوئے جیوتی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بیلجئم کی سارہ Prieels کو 147-145 سے ہراکر یہ اعزاز جیت لیا۔اِسی دوران مردوں کے کمپاؤنڈ مقابلے میں ابھیشیک نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔